5 اگست 2012 - 19:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ واقعہ سینا کے ذمہ داروں کو سزا دی جائےگی۔

ابنا: قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد مرسی نے آج مسلح افواج کے کمانڈروں، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت اطلاعات کے حکام سے ملاقات کے بعد مصری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سینا کےعلاقے میں سرحدی چیک پوسٹ پر حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری میں تیزی لانے کا فرمان جاری کر دیا گیا ہے ۔مصری صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سیکورٹی اہلکار سینا کے علاقے کا پورا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیں گے۔واضح رہے کہ کل مصر اور غزہ پٹی کے سرحدی علاقے میں تعینات مصری فوجیوں پر مسلح افراد کے حملے میں مصر کے سولہ سے زیادہ فوجی افسر اور اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔یہ ایسےعالم میں ہے کہ بعض ذرائع غزہ پٹی پر مصر کی سرحدی چیک پوسٹ پر حملے میں صیہونی حکومت کو ملوث قرار دے رہے ہيں۔......./169